عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو سامنےآگئی 

Aug 05, 2023 | 13:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد سیشن کورٹ کی جانب سے حکم کے بعد پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان  کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی چیئر مین کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ  ان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ 

 عمران خان کے قریب ساتھی فرخ حبیب نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تحریری فیصلہ ابھی تک پہنچا نہیں ہوگا لیکن فکسڈ میچ کے تحت سب کو تیار کیا ہوا تھا ،عمران خان صاحب کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس روانہ ہو گئی ہے۔