قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی حتمی فہرست شائع 

Aug 05, 2022 | 23:38:PM
الیکشن کمیشن، قومی و صوبائی اسمبلیوں، حلقوں کی حتمی فہرست جاری
کیپشن: الیکشن کمیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی حتمی فہرست شائع کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 266حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی ،کسی انتخابی حلقہ/ضلع کی حتمی حلقہ بندی کی کاپی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد سے لی جا سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان 11اپریل کو کیا گیا تھا، تمام چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو حلقہ بندی کے کام کیلئے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایات دی گئی تھیں ،الیکشن کمیشن کو 11اپریل سے 26اپریل کے دوران تمام مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات فراہم کئے گئے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 20اپریل سے 24اپریل تک حلقہ بندی کمیٹیوںکی ٹریننگ کروائی گئی، حلقہ بندی کمیٹیوں نے ڈرافٹ حلقہ بندی25اپریل سے 30مئی کے عرصہ میں مکمل کی، ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 31مئی کو کر دی گئی۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ یکم جون سے 30جون تک الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام کے اعتراضات اور تجاویز وصول کی، الیکشن کمیشن کو 910 اعتراضات موصول ہوئے، جن پر یکم جولائی سے 30 جولائی تک سماعت کے بعد اعتراضات کو نمٹایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس،عمران خان کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر