عمران خان توشہ خانہ کیس میں نااہل ہونے جا رہے ہیں ، اسحاق ڈار کا دعویٰ

Aug 05, 2022 | 21:53:PM
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، عمران خان، توشہ خان کیس، نااہل
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں نااہل ہونے جا رہے ہیں ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ تاحیات نااہلی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ میں قانون لارہے ہیں،نوازشریف کوغلط نااہل کیاگیا،اس قانون کوبدلنے کی ضرورت ہے،قانون سازی کیلئے کام ہورہاہے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی کےخلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے، تحریک انصاف پرپابندی لگنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی مستعفی ہو جائیں تو نااہلی سے بچ سکتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں نااہل ہونے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ضمنی الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کے امیدوارعلی موسیٰ گیلانی کیلئے اچھی خبر آگئی