ملتان ضمنی الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کے امیدوارعلی موسیٰ گیلانی کیلئے اچھی خبر آگئی 

Aug 05, 2022 | 19:30:PM
ملتان، این اے 157،ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی کے امیدوار، علی موسیٰ گیلانی، اچھی خبر
کیپشن: علی موسیٰ گیلانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان کے حلقے این اے 157 کے ضمنی الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کیلئے اچھی خبر آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق این اے 157 کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروںکیجانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔
ن لیگ کے عبدالغفار ڈوگر پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کے حق میں دستبردارہو گئے ہیں،مسلم لیگ ن کے سابقہ امیدوار عبدالغفار ڈوگر نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔
پیپلزپارٹی کے امیدوارعلی موسیٰ گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار بن گئے ،عبدالغفار ڈوگر نے وزیراعظم کے کہنے پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ،ذرائع کا کہناہے کہ عبدالغفار ڈوگر کو وزیراعظم کا مشیر بھی بنایا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس،عمران خان کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر