ٹوکیو اولمپکس۔۔ ویمنز ہاکی میں بھارت کو شکست۔۔ ارجنٹینا کی ٹیم فا ئنل کھیلے گی 

Aug 05, 2021 | 18:53:PM
ٹوکیو اولمپکس۔۔ ویمنز ہاکی میں بھارت کو شکست۔۔ ارجنٹینا کی ٹیم فا ئنل کھیلے گی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)ٹوکیو اولمپکس کی ویمنز ہاکی میں بھارت کو شکست۔ ارجنٹینا  کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق کل ہونے والے فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا جبکہ بھارت کانسی کے تمغے کے لیے برطانیہ سے مقابلہ کرے گا۔

میچ کے آغاز میں ارجنٹینا کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے منٹ میں ہی بھارتی کھلاڑی گُرجیت کور نے پنالٹی کارنر پر گول کیا۔تاہم ارجنٹینا کی لاس لیوناس نے پہلے ہاف میں ہی گول برابر کردیا جس کے بعد کپتان ماریہ نوئل بریونوو نے بھی پنالٹی کارنر پر گول اسکور کرکے برتری حاصل کر لی۔

دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز نے 2016 کے ریو اولمپک چیمپئن برطانیہ کو 1-5 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں بار اولمپک کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی اد اکا رہ سے موا زنہ پسند نہیں۔۔ادا کا ر ہ نو شین شا ہ