کسی بھی اد اکا رہ سے موا زنہ پسند نہیں۔۔ادا کا ر ہ نو شین شا ہ

Aug 05, 2021 | 17:38:PM
کسی بھی اد اکا رہ سے موا زنہ پسند نہیں۔۔ادا کا ر ہ نو شین شا ہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) ڈرامہ کی اداکارہ نوشین شاہ نے ترک اداکارہ اسراء سے ملائے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا کسی سے موازنہ کیا جانا پسند نہیں۔

نوشین شاہ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کیپشن تحریر کیا گیا کہ ’کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔اسی کیپشن کے تناظر میں ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ کچھ لوگ ’حلیمہ سلطان‘ کہیں گے۔صارف کے اس کمنٹ پر اداکارہ کو خود سے کسی کو بھی ملائے جانے پر اعتراض ہوا۔

 اداکارہ نے صارف کے کمنٹ پر جواب دیا کہ معذرت کے ساتھ دوست، مجھے نہیں پسند کوئی میرا موازنہ کسی اور اداکارہ سے کرے۔میں جو ہوں خوش ہوں، میں صرف اپنے ساتھ مقابلہ کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ییچ سڑک پر لڑکی نے گاڑی والے کی پٹا ئی کر دی۔۔ قصور کس کا؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث