کراچی کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات تین دن کیلئے مؤخر کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رابیل سدید)کراچی کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات تین دن کیلئے مؤخر کر دیئے ہیں۔ آج اتوار اور پیر کی درمیانی شب بورڈ نے امتحانات کی پہلے اعلان کردہ کی تاریخ آگے بڑھادی۔
تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات کی تاریخ بڑھا دی ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات اب بروزجمعہ 10 اپریل سے لیے جائیں گے۔
پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ بروقت ایڈمٹ کارڈ فراہم نہ ہونے پرامتحانات ملتوی کیےگئے۔
خیال رہےکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے شروع ہونا تھے تاہم پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا تھا کہ تاحال امتحانی مراکز فائنل نہیں ہوئے، نہ ہی ایڈمٹ کارڈزکا اجرا ممکن ہوا ہے۔
پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے مزید کہا تھا کہ امتحانی سامان کی ترسیل بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی امتحانی مراکز کا علم ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی نامکمل ہیں۔