پی ٹی آئی کے کارکن پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر احتجاج کے لئے سڑکوں پر آ گئے، کئی گرفتار

Apr 05, 2026 | 18:25:PM
 پی ٹی آئی کے کارکن پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر احتجاج کے لئے سڑکوں پر آ گئے، کئی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے کارکن پٹرول کی قیمتوں پر احتجاج کرنے کے لئے سڑک پر آ گئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا، کئی گرفتار ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کا واقعہ کراچی سے رپورٹ ہوا ہے۔ پولیس نے احتجاج کو روکنے کے لئے کراچی پریس کلب کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کر کے آمد و رفت مسدود کی لیکن احتجاج پھر بھی ہو گیا۔

 کراچی میں پریس کلب پر جمع ہو کر  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،مہنگائی کیخلاف احتجاج  کو روکا تو پی ٹی آئی کے کارکن فوارہ چوک پر جمع ہیو گئے اور وہاں احتجاج کر دیا۔ احتجاج کرنے والے متعدد پی ٹی آئی کارکن زیر حراست ہیں۔
پولیس اور انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی پریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا تھا۔ 

کراچی میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال کے بعد شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

پولیس اور انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی پریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  مارکیٹیں، شاپنگ مال،شادی ہال، ریسٹورنٹ، سب کچھ رات دس بجے بند! نوٹیفیکیشن آ گیا 

تحریک انصاف کے کارکنان فوارہ چوک پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے جہاں مظاہرہ شروع کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

 اس دوران پی ٹی ائی کارکنان کے احتجاج پر پولیس نے شیلنگ کی جب کہ کارکنان نے پولیس پر پتھراو کیا، اس دوران ایک درجن سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق شہر میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس کے پیش نظر حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر نے پریس کلب پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران  گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

راجہ اظہر نے الزام عائد کیا کہ خواتین پر مرد پولیس اہلکاروں ک نے ہاتھ اٹھایا۔   چیف جسٹس سندھ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں۔  خواتین کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن سیاسی کارکنوں پر تشدد ناقابل قبول ہے اور اس معاملے پر ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی، جبکہ آئی ایل ایف کی ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں کارکن موجود ہیں وہاں فوری پہنچا جائے۔ میڈیا سیل پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے مطابق پارٹی اس معاملے کو قانونی سطح پر بھی اٹھائے گی۔