لاہور؛میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Apr 05, 2026 | 18:03:PM
لاہور؛میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
کیپشن: میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ علامہ طاہر نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال ،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ ،رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن حافظ میاں نعمان ، چئیرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود ،رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید،میاں اعجاز شفیع، شیخ امتیاز محمود،مشیر وزیراعظم عون چوہدری ،رہنما تحریک انصاف علی اکبر، کرامت کھوکھر، ظہیر عباس کھوکھر نے شرکت کی۔

رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی مبین عارف جٹ ،سینئر صحافی جنید سلیم ،پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان، شبیر گجر ،سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید ،سینئر صحافی سلمان غنی ،کاروباری و سماجی شخصیت چودھری شاہد کمبوہ ،صدر پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ مولانا اصغر عارف چشتی ،ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 129 ارسلان چودھری ،سینئر صحافی ہارون رفیق ،رہنما پی ٹی آئی علی اعجاز بٹر، عامر ڈوگر،رہنما مسلم لیگ ن خواجہ احمد حسان ،رہنما پیپلزپارٹی ذیشان سہیل، آغا جانی اورعاقب سرور بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:کن گاڑی مالکان کو پیٹرول پر سبسڈی دی جائیگی؟ وفاقی وزرا کا پریس کانفرنس میں دھماکے دار اعلان