پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ، 998 اتائیت کے مراکز سربمہر کر دیے گئے 

Apr 05, 2026 | 17:58:PM
 پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ، 998 اتائیت کے مراکز سربمہر کر دیے گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ، 998 اتائیت کے مراکز سربمہر کر دیے گئے  ۔

ترجمان کمیشن  نے بتایا کہ  انسدادِ اتائیت مہم کے دوران  3,860مراکز پر چھاپے مارے گئے، 2,286 مراکز مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

346 اتائی مراکز بند، منتقل یا دیگر کاروبار میں تبدیل پائے گئے۔

 لاہور میں 645 مراکز کا معائنہ کیا گیا، 217 غیر قانونی مراکز سیل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: اتحاد ایئر ویزنے کرائے آدھے کر دیئے

فیصل آباد میں 239 معائنوں کے نتیجے میں 62، خانیوال میں 155 وزٹس کے بعد 52 اتائیت مراکز بند کیے گئے۔

 شیخوپورہ میں 48، قصور 47، ملتان 46، راولپنڈی 39 اور گوجرانوالہ میں 37 اتائیت مراکز سربمہر کئے گئے۔

بہاولپور میں 36، پاکپتن اور سرگودھا میں ہر ایک میں 30، جبکہ سیالکوٹ میں 33 غیر قانونی مراکز سیل کیے گئے۔

 نگرانی کے لیے مراکز کا دوبارہ معائنہ ہوگا، صرف مستند اور رجسٹرڈ معالجین ہی خدمات فراہم کر سکیں گے۔

شہری صرف پی ایچ سی رجسٹرڈ و لائسنس یافتہ علاجگاہوں سے رجوع کریں، اتائیت کی اطلاع فوری پی ایچ سی کو دیں۔

کمیشن اب تک 246,529 معائنے، 69,045 غیر قانونی مراکز سیل کر چکا ہے، 30,600 سے زائد اتائی غیر قانونی دھندا چھوڑ چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔