پیپلز پارٹی کا نظریہ مساوات اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی ہے:بلاول بھٹو کی ایسٹر  پر مبارکباد

Apr 05, 2026 | 12:31:PM
پیپلز پارٹی کا نظریہ مساوات اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی ہے:بلاول بھٹو کی ایسٹر  پر مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو  نے  کہا کہ ایسٹر کا پیغام ہمیں سکھاتا ہے کہ ایمان، ہمدردی اور قربانی کی طاقت گہرے زخموں کو مندمل کر کے ایک روشن صبح کی نوید بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نظریہ مساوات، مذہبی ہم آہنگی اور تمام مذاہب کے احترام پر مبنی ہے۔

بلاول بھٹو  نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی اصول 1973 کے آئین میں محفوظ ہیں اور 1973 کا دستور ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے مسیحی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، عوامی خدمت اور دفاع سمیت قومی ترقی میں مسیحی کمیونٹی کا نمایاں کردار قابل فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم خبر!میٹرک امتحان دینے والے امیدواروں پر بڑی شرط عائد

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایسٹر کے موقع پر اتحاد، رواداری اور شمولیت کے عزم کی تجدید کی دعوت دیتے ہوئے کہا  آئیے ہم سب مل کر ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں تنوع کو سراہا جائے اور ہر شہری وقار، امن اور مساوی مواقع کے ساتھ زندگی گزار سکے۔