اماراتی صدر کا طلبا کے تمام قرضوں کی ادائیگی کا حکم

Apr 05, 2024 | 21:13:PM
اماراتی صدر کا طلبا کے تمام قرضوں کی ادائیگی کا حکم
کیپشن: شیخ محمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اماراتی صدر شیخ محمد نے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا کو خوش خبری سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد نے گزشتہ روز سرکاری سکولوں کے طلبا کے تمام قرضے ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔155 ملین درہم کے واجبات الادا قرضوں کی ادائیگی کا مقصد نوجوانوں میں تعلیم کے حصول کو فروغ دینا ہے۔اماراتی حکومت کے اس اقدام سے ایسے تمام طلبا مستفید ہوسکیں گے جو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور سرکاری سکولوں میں رجسٹرڈ ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام ایمریٹس سکولز اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے کیا جارہا ہے جو تعلیمی سال 2023-2024 تک کے تمام قرضوں کا احاطہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے سستا