اسلام آباد: نائنتھ ایونیو ناکے پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، راہگیر زخمی

Apr 05, 2023 | 10:07:AM
اسلام آباد: نائنتھ ایونیو ناکے پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، راہگیر زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر اقتدار میں جرائم پیشہ افراد کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ نائنتھ ایونیو پر پیش آیا جہاں کیپیٹل پولیس کے روکنے پر موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ترجمان کیپیٹل پولیس کے مطابق نائنتھ ایونیو پر پولیس کے جوانوں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا جس پر موٹرسائیکل سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے: پانچ ہزار کا کھایا، 22 ہزار کا پارسل کرایا، ریسٹورنٹ مالک کے ہاتھ کچھ نہ آیا

پولیس کے تعاقب کرنے پر موٹرسائیکل سواروں نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

ترجمان کیپیٹل پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش کیلئے شہر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔