بابراعظم کو ملنے والی گاڑی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Apr 05, 2022 | 21:21:PM
 بابراعظم، انعام، لگژری جیپ
کیپشن:  بابراعظم انعام میں ملنے والی لگژری جیپ کے ہمراہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین لاہور میں ایک روزہ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی، سیریز کے بہترین کھلاڑی کپتان بابراعظم قرار پائے جن کو لگژری جیپ( BAIC BJ40 Plus 2022)بطور مین آف دی سیریز ملی۔ 

تفصیلات کے مطابق سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت بابراعظم کو لگژری جیپ BAIC BJ40 Plus 2022 بطور مین آف دی سیریز ملی۔ جیپ کی قیمت کچھ دن پہلے 7,685,000 روپے تھی تاہم کمپنی نے اب اس کی قیمت میں 514,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے اور اس کی نئی قیمت 8,199,000 روپے ہے۔    

واضح رہے کہ 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم اور قومی ٹیم کے مابین لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں سنسنی خیز ون ڈے سیریز کھیلی گئی۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جیت حاصل کی جبکہ آخری دو میچ قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے جیتے۔کپتان  بابر اعظم نے تین میچوں میں 276 رنز بنائے جس میں دو میچ وننگ سنچریاں شامل ہیں ، پاکستانی کپتان نے متعدد ون ڈے ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین4000رنز مکمل کرنےوالے دوسرے کھلاڑی بن گئے،وہ ون ڈے میں تیز ترین15 سنچریاں بنانے والے بھی بن گئے۔ اسکے علاوہ بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا 100 واں کیچ بھی پکڑا، وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے 12 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ بابر اعظم کو شاندار بلے بازی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو دھمکی آمیز خط پر روس کا رد عمل بھی سامنے آگیا