وزیر اعظم کا پنجاب اسمبلی بھی تحلیل کرنے کا اشارہ

 عمران خان کی پرویز الٰہی سے ملاقات ۔پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال

Apr 05, 2022 | 19:10:PM
پنجاب اسمبلی۔قائد ایوان۔عمران خان۔پرویز الٰہی۔تحلیل ۔اشارہ
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی اور عمران خان  فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہلچل مچاتی سیاست لمحہ بہ لمحہ کروٹیں بدلتی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی میں ہونیوالی کارروائی پر از خود نوٹس ہو چکا ہے ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سر براہی میں 5رکنی وفد سماعت کر رہا ہے۔امکان ہے کہ اس حوالے سے کل یعنی بدھ کو کوئی فیصلہ آجائے گا۔
ادھر پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب لٹکا ہو ا ہے۔نئے قائد ایوان کیلئے بلائے جانیوالا اجلاس 6اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا لیکن 5اپریل کو ہی یہ اجلاس 16اپریل تک ملتوی کر دیا گیا اس طرح پنجاب میں بھی آئینی بحران تا حال جا ری ہے۔اس ہلچل میں وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کا ہنگامی دورہ کیا۔اور سردار عثمان بزدار کی جگہ  وزارت اعلیٰ کیلئےتحریک انصاف کی جانب سے نامزد کئے گئے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔اس موقع پر پنجاب کی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور نمبر گیم سے متعلق آگاہ کیا اور واضح طور پر کہا کہ اگر منحرف ارکان واپس نہ آے اور ووٹ نہ دیا تو ہم الیکشن نہیں جیت سکتے ۔ عمران خان نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد آئندہ کا فیصلہ کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو قانونی راستہ نکال کر پنجاب کی اسمبلی بھی تحلیل کردیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں۔نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کب۔۔ بورڈ کمیٹی کا اہم اعلان