مساجد سے نمازیوں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: گرفتار ملزم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہورپولیس نے مساجد سے نمازیوں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزم مساجد میں نمازیوں کے موبائل چوری کر کے رفوچکر ہو جاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈولفن ٹیم نے فیکٹری ایریا مسجد سے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہوتے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موبائل برآمد کرلیا ہے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق امام مسجد نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی نشان دہی کر دی اور گرفتار ملزم احتشام ریکارڈ یافتہ ہے اور مزید کارروائی کے لیے ملزم کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 5 ستمبر کو بند رہیں گے