گجرات ;اربن فلڈنگ کے باعث تمام تعلیمی ادارے 5 ستمبر کو بند رہیں گے

Sep 04, 2025 | 22:35:PM
گجرات ;اربن فلڈنگ کے باعث تمام تعلیمی ادارے 5 ستمبر کو بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد)گجرات میں اربن فلڈنگ کے باعث ضلع بھرکے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 5 ستمبر کو بند رہیں گے ۔سکولوں کی بندش کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں 577 ملی  میٹر بارش اور سیلاب کی صورتحال کے پیشِ نظر طلبہ کو چھٹی دی گئی ۔بارش کے بعد پانی تمام سرکاری و نجی دفاتر میں کئی کئی فٹ داخل ہو چکا ہے ۔

بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور  کاروباری مراکز بھی بند کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:یا اللہ خیر! مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے