جنرل ساحر شمشاد سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادیوگلو پاکستان کے سرکاری دورہ پر پہنچے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، اس موقع پر پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بدلتے عالمی وعلاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول اور مشترکہ اسٹریٹجک ترجیحات پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں دو طرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا، ملاقات میں اسٹریٹجک دوستی مزید مضبوط بنانے، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ترک فضائیہ کے کمانڈر نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور انسداد دہشتگردی میں کامیابیوں، خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو سراہا۔
اس سے قبل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پرتینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سیلاب؛الیکشن کمیشن کاضمنی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ