ملک بھر میں سیلاب ،قومی اور پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں سیلاب کے باعث الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات ملتوی کردئیے۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے پانچ اور پنجاب اسمبلی کے چار حلقوں میں ضمنی انتخاب ملتوی کردیا۔
قومی اسمبلی کے ملتوی ہونے والے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں این اے 66 وزیر آباد ، این اے 96، این اے 104 فیصل آباد ، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے جن حلقوں میں انتخابات ملتوی کئے گئے ان میں پی پی 73 سرگودھا ،پی پی 87 میانوالی،پی پی 97 فیصل آباد اورپی پی 203 ساہیوال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے احکامات نظرانداز،قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہ ہونیوالے ارکان کے نام سامنے آ گئے