سندھ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی مکمل تیاری کرچکی: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کرچکی ہے، ابھی تک وفاقی حکومت یا این ڈی ایم اے سے مدد کی ضرورت نہیں پڑی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جتنا سیلابی پانی آنے کا خدشہ تھا، پانی اس سے کم ہے، لگتا ہے ہمیں کہیں کٹ نہیں لگانا پڑے گا، سندھ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی مکمل تیاری کرچکی ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے ڈیم سے متعلق بیان پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین کے بیان پر پی ٹی آئی کہہ چکی کہ وہ ان کی اپنی رائے ہے، جس کے بیان کو اس کی جماعت نہیں مان رہی تو ہم کیوں اہمیت دیں۔