سیلابی صورتحال،میٹرک دوسرےسالانہ امتحانات میں تاخیرکاامکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض)پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث میٹرک کے دوسرےسالانہ امتحانات تاخیرسےشروع ہونےکاامکان پیداہوگیا۔
میٹرک کےدوسرےسالانہ امتحانات کاآغاز10ستمبرسے ہوناہے،تاہم بچوں کوابھی تک ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کی جاسکی ،ڈیٹ شیٹ جاری نہ ہونےسےبچوں کی رو لنمبرسلپ بھی روک لی گئی ہے۔
بورڈحکام کے مطابق پنجاب بورڈکمیٹی آف چیئرمین حتمی ڈیٹ شیٹ کافیصلہ کرےگی،ڈیٹ شیٹ جاری ہونےکےبعدرولنمبرسلپ جاری ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم واپس،نیا نوٹیفیکشن جاری
بورڈحکام کاکہناہے کہ تاحال میٹرک امتحانات کےحوالےسےکوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاجاسکا۔