سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم واپس،نیا نوٹیفیکشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں یکم ستمبر سے 5 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا سابق حکم واپس لے لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے نیانوٹیفیکشن جاری کردیاہے،نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب یہ حکم صرف سرکاری سکولوں پر لاگو ہوگاجبکہ پرائیویٹ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز معمول کےمطابق کھلے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک رخصت سے متعلق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کانیا حکمنامہ جاری
واضح رہے کہ پنجاب میں تباہ کن سیلاب نے تباہی مچادی ہیں جس کے نتیجے میں 46 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہونے والوں کی تعداد بھی20 لاکھ سے زائد ہے، صورتحال کے پیش نظر متعدد اضلاع میں سکولوں کی بندش میں توسیع کا اعلان کیا گیا تھا۔