جنوبی افریقی ٹیم 4 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی ، سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم چار سال سے زائد عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی ، تمام فارمیٹس کی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کا پاکستان میں ایک ماہ قیام کے قیام کا امکان ہے ، کرکٹ جنوبی افریقہ ٹیم کا دورہ پاکستان مختصر رکھنا چاہتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے تمام فارمیٹس کی سیریز کیلئے مختلف تاریخوں کی تجویز دے دی ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ 12 اور دوسرا 20 اکتوبر جبکہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز اکتوبر کے آخری ہفتے سے کرانے کی تجویز دی گئی ہے ، اس کے علاوہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے سے ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سموسے لاکر کیوں نہیں دیے؟ بیوی اور اسکے گھر والوں نے شوہر کی پٹائی کردی
ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ میچز کیلئے لاہور اور راولپنڈی کی وینیوز پر غور کیا جا رہا ہے ، دونوں بورڈز میں بات چیت کے بعد ہی شیڈول کی منظوری دی جائے گی، تاریخوں اور وینیوز میں ردوبدل بھی ممکن ہے۔