سموسے لاکر کیوں نہیں دیے؟ بیوی اور اسکے گھر والوں نے شوہر کی پٹائی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سموسے لا کر نہ دینے پر بیوی اور اس کے گھر والوں نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے گاؤں میں پیش آیا جہاں بیوی سنگیتا نے شوہر سے سموسے کھانے کی ڈیمانڈ کی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سموسے نہ لا کر دینے کی صورت میں سنگیتا اپنے شوہر شیوم سے ناراض ہوگئی اور اس نے اگلے روز اپنے گھر والوں کو شکایت کی جس پر سنگیتا کے والدین اور ماموں شیوم کو گاؤں کی پنچایت میں لے گئے۔
پنچایت میں لانے کے بعد سنگیتا کے گھر والوں نے شیوم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر شیوم کی والدہ نے بہو سمیت اس کے گھر والوں کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔
یہ بھی پڑھیں:خبردار:باسی پیزا کھانے سے کون سی5 خطرناک بیماریاں ہوسکتی ہیں؟
پولیس کے مطابق شیوم کی والدہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہےا ور زخمی شیوم کو ہسپتال لے جا کر طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔