سوشل میڈیا ٹرینڈ کو فالو کرنے کے چکر میں کچے نوڈلز کھانے والا نوجوان ہلاک

Sep 04, 2025 | 14:28:PM
سوشل میڈیا ٹرینڈ کو فالو کرنے کے چکر میں کچے نوڈلز کھانے والا نوجوان ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مصر سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان لڑکا کچی نوڈلز کھانے سے دم توڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ لڑکا سوشل میڈیا ٹرینڈ کو فالو کرنے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے یہ واقعہ گزشتہ   دنوں  پیش آیا جہاں ایک نوجوان لڑکے نے سوشل میڈیا پر کچے نوڈلز کھانے کے ٹرینڈ کو فالو کیا۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکے نے 3 پیکٹ کچے نوڈلز کھائے جس کے آدھے گھنٹے بعد اس کے  پیٹ میں شدید درد، الٹی اور سردی لگنے کی شکایت ہوئی،  لڑکے کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس سے وہ دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقی ٹیم 4 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی ، سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہناہےکہ زیادہ مقدار میں کچا کھانا کھانے سے نظام انہضام پر شدید دباؤ پڑ سکتا ہے۔