فوٹو سیشن کے علاوہ مدد کی کوئی کوشش نظر نہیں آئی:امجد نیازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما امجد علی نیازی نے کہا کہ اس وقت صرف فوٹو سیشن ہو رہا ہے اور متاثرین سیلاب کی کوئی امداد نہیں ہو رہی۔
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئےامجد علی نیازی نے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کر رہی ،اس وقت صرف فوٹو سیشن ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا نے کلائمیٹ چینج سے نمٹنے کے لیے سوارب ڈالر کا فنڈ قائم کیا مگر پاکستان اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکا،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت گلوبل وارمنگ کی کوئی پالیسی موجود نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ26ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف کے دروازے بند کر دئیے گئے۔
پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان ہی نہیں پو را خطہ متاثر ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بھارتی آبی جارحیت کا سامنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اس سال کلائمیٹ چینج کا اثر سب سے زیادہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مرکزی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، اس لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔
پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کی سینیئر رہنما سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ دس لاکھ کیوسک پانی آیا،اس میں حکومت کی نالائقی کہا ں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ برسٹ پاکستان کے لیے نیا المیہ ہے ،سیلاب کی مانیٹرنگ کا انتظام بہتر ہوا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو کروڑوں روپے کے فنڈز دے دئیے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ملائشیا میں اقتصادی استحکام اور خوشحالی کے خواہشمند ہیں:ملائشیائی ہائی کمشنر