پاکستان اور ملائشیا میں اقتصادی استحکام اور خوشحالی کے خواہشمند ہیں:ملائشیائی ہائی کمشنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مذلان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائشیا میں اقتصادی استحکام اور خوشحالی کے خواہشمند ہیں۔
اسلام آباد میں ملائشیا کے 68 ویں یوم آزادی اور قومی دن کے حوالے سے عشائیے کا انتظام کیا گیا جس میں وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی مہمان خصوصی تھے, بڑی تعداد میں سیاسی, سماجی و سفارتی شخصیات نے عشائیے میں شرکت کی۔
دونوں ممالک کے قومی ترانوں کے بعد اپنے خطاب میں ملائشیائی ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مذلان کا کہنا تھا کہ اپنی 1957 میں اپنی آزادی کے فوری بعد ملائشیا نے کراچی میں اپنا پہلا ہائی کمشن قائم کیا پاکستان اور ملائشیا کے تعلقات بہتر سطح پر ہیں آئندہ ماہ وزیر اعظم کا دورہ ملائشیا دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر بناے گا ،محمد اظہر مذلان کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھی آسیان کا سیکٹورل پارٹنر ہے، جلد اس کو آسیان کا ڈائیلاگ ہارٹنر دیکھنا چاہتے ہیں، کوالا لمپور میں کوئٹہ کیفے کا جال ملائشیا میں پاکستان کی مقبولیت کا عکاس ہے۔

مہمان خصوصی وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ملائشیا میں پاکستانی برادری کے علاوہ 4 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں، وزیر اعظم کے آئندہ دورہ ملائشیا میں متعدد معاہدے متوقع ہیں ملائشیا کے ساتھ شراکت داری نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں، عشائیے میں ملائشیا کے ترقی کے سفر پر دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی, مہمانوں نے مل کر کیک بھی کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہبازشریف کےدورہ ملائیشیا کی تیاریاں جاری