وزیراعظم شہبازشریف کےدورہ ملائیشیا کی تیاریاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)وزیر اعظم شہبازشریف کے آئندہ ماہ ملائیشیا کی تیاریاں جاری ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اکتوبر میں ہونے والا دورہ ملائیشیا شہباز شریف کا بطور وزیر اعظم ملائیشیا کا پہلا دورہ ہو گا،وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی ملائیشیا جائے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم دورہ ملائیشیا میں ملائیشیائی وزیر اعظم داتو انور ابراہیم سے ملاقات کریں گے،دورہ ملائیشیا میں شہباز شریف ملائیشیا کی دیگر قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاک ملائیشیا تعلقات کے فروغ،باہمی تجارت، سرمایہ کاری بزنس ٹو بزنس اور عوامی سطح کے روابط کے فروغ پر بات چیت ہو گی،دورہ ملائیشیا میں دونوں ممالک کے مابین متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو انور ابراہیم نے گذشتہ برس اکتوبر میں تین روزہ دورہ پاکستان کیا تھا،ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو انور ابراہیم کا بھی وہ پہلا دورہ پاکستان تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی، 3گھنٹے اہم قرار