گجرات، سیالکوٹ، جہلم اور گردونواح میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

Sep 03, 2025 | 22:23:PM
گجرات، سیالکوٹ، جہلم اور گردونواح میں شدید بارشوں کی پیش گوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے اب سے کچھ دیر قبل بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق اب سے تین گھنٹوں کے دوران گجرات، جہلم، وزیر آباد، سیالکوٹ منڈی بہاؤالدین اور گرد و نواح میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔

ادارے کے مطابق ان علاقوں میں بارش برسانے کا موسم متحرک ہے جس کے زیر اثر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادارے نے خراب موسم کے پیش نظر ان علاقوں کے شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شہباز شریف سیلابی صورتحال پر فکرمند،چیئرمین این ڈی ایم اے کو چین سے فون کرکے بریفنگ لی