شہباز شریف سیلابی صورتحال پر فکرمند،چیئرمین این ڈی ایم اے کو چین سے فون کرکے بریفنگ لی
وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کر کے حفاظتی اقدامات اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کو ٹیلیفونک کال، سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔
بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کال کی اور ان سے ملک میں سیلابی صورتحال اور جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو دریائے روای، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے ریسکیو و امدادی کارروائیوں کی تیاری قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کر کے حفاظتی اقدامات اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو عوام کو راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے پیشگی آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ’مارخور‘ کے شکار کا 10 کروڑ روپے میں دنیا کا سب سے مہنگا ترین پرمٹ نیلام