پاکستان میں سیلاب پر بالی ووڈ اسٹارز کی خاموشی، برطانوی صحافی کا اظہارِ افسوس

Sep 04, 2022 | 14:35:PM
پاکستان میں سیلاب پر بالی ووڈ اسٹارز کی خاموشی، برطانوی صحافی کا اظہارِ افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بی بی سی کے معروف انٹرٹینمنٹ صحافی ہارون رشید نے پاکستان میں سیلابی تباہ کاریوں پر بالی ووڈ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر سے جاری پیغام میں ہارون رشید نے کہا میرا خیال تھا کہ انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن یہاں تو شاید ہی کسی بالی ووڈ اسٹار نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بارے میں افسوس کا اظہار کیا ہو۔ اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سب فنکار اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ وہ کتنے مشہور ہیں اور متاثرین کے لیے ان کے آواز اُٹھانے سے کتنا فرق پڑے گا لیکن اس کے باوجود کسی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 1300 سے زائد افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ پاکستانی حکومت اور سیلاب زدگان کے لیے پاکستانی اداکاروں سمیت دنیا بھر سے مشہور شخصیات اور ادارے تعاون کر رہے ہیں۔