پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج معصوم جانوروں پر بھی ظلم کرنے سے باز نہیں آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج معصوم جانوروں پر بھی ظلم کرنے سے باز نہیں آئی، تھرپار کے سرحدی علاقے میں بھارتی فوجیوں نے پاکستانیوں کی بکریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
بھارتی فورسز نے تھرپار کے سرحدی علاقے سنورانی میں بکریوں کو ہلاک اور زخمی کیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، یہ واقعہ گزشتہ شام کو تحصیل ڈاہلی کےگاؤں سنورانی میں پیش آیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پار کرنے کی صورت میں عام طور پر بکریوں کو واپس کردیا جاتا ہے،متاثرہ مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 5 بکریوں کو ہلاک کیا اور 43بکریاں جن کی ٹانگیں مکمل کاٹی گئیں تھیں ان کو مالکان نے عمرکوٹ شہر جا کر قصائیوں کی فروخت کر دیں۔
مویشی مالکان کے مطابق زخمی بکریوں کی تیز دھار آلے سے ٹانگیں کاٹی گئی ہیں۔
اجئہ کمار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک تھرپارکر کے مطابق گاؤں میں زخمی 11بکریوں کا علاج کیا گیا ہے اور ادویات فراہم کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دانش کنیریا نے بھارتی شہریت کی خبروں کی تردید کر دی