قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپرکے والد انتقال کر گئے ،نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر اولمپئن عبداللہ اشتیاق کے والد انتقال کر گئے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ مولانا مصعب بن عبید نے پڑھائی،نماز جنازہ میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،صدر انجمن تاجران طاہر شریف گجر ،جوڈیشری سے شاہد خان،حبیب خان و دیگرنے شرکت کی،جنازہ میں کھلاڑیوں ،تاجروں اورشہریوں نے شرکت کی۔
مرحوم ایک نیک، دیانتدار اور خوش اخلاق شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے ،ان کی وفات سے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورے علاقے نے ایک مخلص انسان کھو دیا،مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ شہر کے مرکزی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی سکیورٹی قیادت کے جارحانہ بیانات پر افواج پاکستان کا شدید ردعمل،، ماضی یاد کرا دیا