معروف امریکی ریپر کو خواتین کیساتھ جنسی تشدد کے الزام میں سزا

Oct 04, 2025 | 15:08:PM
معروف امریکی ریپر کو خواتین کیساتھ جنسی تشدد کے الزام میں سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریپر اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبز کو خواتین سے بدسلوکی اور جسم فروشی سے متعلق الزامات میں چار سال اور چند ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
نیویارک کی فیڈرل عدالت کے جج ارون سبرامنیئن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 55 سالہ کومبز نے اپنی دو سابقہ گرل فرینڈز کاساندرا وینچورا اور جین کو برسوں ذہنی و جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا،یہ محض تفریح یا منشیات کا معاملہ نہیں بلکہ غلامی اور ذلت کا ایک نظام تھا جس نے متاثرہ خواتین کو خودکشی کے قریب پہنچا دیا۔ 
کومبز سزا سنائے جانے کے دوران عدالت میں خاموش کھڑے رہے۔
یاد رہے کہ امریکی ریپر کو جولائی 2024 میں اس الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا کہ انہوں نے مرد جسم فروشوں کو بلا کر منشیات کے زیرِ اثر اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ جنسی تعلقات پر مجبور کیا، تاہم انہیں  سیکس ٹریفکنگ جیسے سنگین الزامات سے بری کر دیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:طلاق کی افواہیں، شعیب ملک اور ثنا جاویدنے تصاویر شیئر کرکے خاموشی توڑدی
 کومبز ستمبر 2024 سے حراست میں ہیں اور قید کا یہ وقت سزا میں شمار کیا جائے گا، جس کے بعد وہ تقریباً تین سال میں رہا ہو سکتے ہیں، سزا سے قبل انہوں نے متاثرہ خواتین سے معافی مانگی جبکہ ان کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنے کا اعلان کردیاہے۔