تیز رفتار بس میں آگ لگ گئی ، مسافر محفوظ رہے

Oct 04, 2025 | 14:44:PM
تیز رفتار بس میں آگ لگ گئی ، مسافر محفوظ رہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تیز رفتار چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق ٹبہ سلطان پور میں تیزرفتار چلتی ہوئی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس میں آگ لگتے ہی مسافروں نے گھبرا کر چھلانگیں لگا دیں، جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:طلاق کی افواہیں، شعیب ملک اور ثنا جاویدنے تصاویر شیئر کرکے خاموشی توڑدی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثے پر پہنچے ، فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ بجھائی تاہم تب تک بس جل کر خاکستر ہوچکی تھی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ بس کی چھت پر موجود لاکھوں روپے مالیت کی ادویات کو اپنی لپیٹ میں لے گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، بروقت اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور بس کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔