جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں آپسی جھگڑے میں دوست نے چھری مارکر اپنے ہی دوست کو قتل کردیا۔
چھیپا حکام کے مطابق گلبرگ موسیٰ کالونی یو سی پارک کے قریب آپسی جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس سے عباسی ہسپتال منتقل کی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔
گلبرگ تھانے کے ہیڈ محرر اے آیس آئی یاسرنے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا، وسیم اور کامران آپس میں دوست اور موسیٰ کالونی کے رہائشی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں اضافہ
ابتدائی معلومات کے مطابق کامران نے نامعلوم وجہ کے سبب اپنے دوست کو چھری مارکر قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم کامران کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔