عمر ایوب اور شبلی فرازنے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Oct 04, 2025 | 12:08:PM
عمر ایوب اور شبلی فرازنے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)عمر ایوب اور شبلی فرازنے  ڈی سیٹ کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمر ایوب اور شبلی فرازنے بیرسٹر گوہر کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا یکم اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
پشاور ہائیکورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا،یکم اکتوبر کو پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو سزائیں ہونے کے بعد ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔