پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

Oct 04, 2025 | 11:14:AM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
 لاہور ہائی کورٹ میں جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان’ ’ شکتی ‘‘ کراچی سے 360 کلومیٹر دور، آج بارش کا امکان
ہائی کورٹ میں دائرکردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کیا گیا حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔