سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا: گورنر سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا، ووٹ لینا ہوتا ہے تو مائی کراچی، کام کرنا ہو تو کہتے ہیں بائے کراچی۔
ایک تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ ہر شعبے کی طرح فنون لطیفہ بھی زوال پذیر ہے، آہستہ آہستہ ہم ادب سے دور ہوتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا تھیٹر فیملی کے ساتھ جاکر نہیں دیکھاجاسکتا، اردو کا کام سب سے زیادہ پنجاب میں ہورہا ہے، ہر ماہ گورنر ہاؤس میں مشا عرہ ہوگا۔
دوسری جانب ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا، ووٹ لینا ہوتا ہے تو مائی کراچی، کام کرنا ہو تو کہتے ہیں بائے کراچی۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل اجلاس،8محکموں سے بریفنگ لی،اہم فیصلے