ڈرامہ 'کورولس عثمان' کے عثمان غازی کا پاکستان آنے کا اعلان

Oct 04, 2023 | 23:52:PM
ڈرامہ 'کورولس عثمان' کے عثمان غازی کا پاکستان آنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز ‘کورولش عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا،اداکار نے انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہا ہوں۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی مذکورہ برانڈ کے ایمبیسڈر کی حیثیت سے پاکستان آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بوراک اوزچیوت کو سلطنتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی پر مبنی تاریخی سیریز "ارطغرل غازی" کے سیکوئل "کورولس عثمان" کے مرکزی کردار سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی ہے.