تھیٹرز کو لیکر حکومت کے اقدامات کیلئے شکرگزار ہوں، خوبصورت کیف

Oct 04, 2023 | 00:26:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پنجاب بھر کے تھیٹرز کو غیراخلاقی پرفارمسز کی وجہ سے بند کرنے کے بعد مناسب ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر کھول دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تھیٹر فنکار حکومت پنجاب کے شکرگزار نظر آتے ہیں۔

اداکار خوبصورت نے 24 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی غیراخلاقی پرفارمنس نہیں کرنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے: پشتو فلم بھی 15سال بعدلاہور میں ریلیز ہوگی 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پابندی اور مناسب ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے بعد یہ تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔

خوبصورت کیف نے مزید کہا کہ ہزاروں لوگوں کو کا رزق اس فن سے جڑا ہے جو شدید مشکلات کا شکار ہیں، میں حکومت کی شکرگزار ہوں کہ مناسب اقدامات کے بعد فنکاروں سے جڑی پریشانیوں کو سمجھا گیا اور تھیٹرز کو پھر سے کھولنے کی اجازت دی گئی۔