ریچا چڈھا اور علی فضل کی’ امبرسریا‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل

Oct 04, 2022 | 12:04:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ریچا چڈھا اور علی فضل کی’ امبرسریا‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ جوڑے ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، شادی سے قبل کی رسمیں دہلی میں جاری ہیں۔علی فضل اور ریچا چڈھا نے اپنی مہندی اور سنگیت کی تقریب میں امبرسریا اور رانجھا رانجھا پر رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکار جوڑی ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کی تقریبات کا آغاز مہندی سے ہوگیا۔مہندی کی تقریب میں علی افضل سفید رنگ کے روایتی لباس انگرکھا میں ملبوس نظر آرہے ہیں جو ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے ڈیزائن کیا ہے۔ جبکہ اداکارہ ریچا چڈھا نے ہلکی گلابی رنگ کا راہول مشرا کا ڈیزائن کئے ہوئے لباس کا انتخاب کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچا چڈھا نے گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ علی سفید رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔

علی اور ریچا نے اپنے دوستوں اور فیملی کے لیے دہلی میں کاک ٹیل پارٹی بھی رکھی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by ali fazal (@alifazal9)

واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی 6 اکتوبر کو دہلی میں ہوگی۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2012ء میں فلم ’فکرے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔