شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Oct 04, 2022 | 09:49:AM
سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا
کیپشن: شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنایا اور پی پی رہنما کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔