سہیل خان آفریدی کی محمود خان اچکزئی سےملاقات ،بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں پہ تحفظات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی کی محمود خان اچکزئی کے گھر آمد۔ قومی و سیاسی امور پر مشاورت۔ملاقات میں سینٹ میں نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹر علامہ ناصر عباس موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی کے گھر ملاقات میں جنید اکبر صوبائی صدر پی ٹی آئی کے پی ، عاطف خان ، علی اصغر خان ، ڈاکٹر امجد، ارباب شیر علی اخونزادہ ایم این ایز اور حسین احمد یوسفزئی اور وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری اور عرفان سلیم بھی موجود تھے۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نےمحمود خان اچکزئی سے قومی و سیاسی امور پر مشاورت کی،خیبر پختونخواہ میں فوجی آپریشنز اور کے پی کی عوام کو درپیش مسائل زیر بحث آئے۔ اس موقع پر سیاسی رہنمائوں نے بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں پہ تحفظات کا اظہار کیا ہے،ستائیسویں آئینی ترمیم اور اس کے صوبائی خودمختاری پر اثرات زیر بحث آئے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ این ایف سی میں سابقہ فاٹا کے رکھے گئے اضافی حصہ کے وعدہ نہیں پورے کئے،این ایف سی میں مزید چھیڑ چھاڑ قومی وحدت کے لئے خطرناک ہو گی۔ کرم میں قیام امن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔پشاور میں امن جرگہ کے حوالہ سے مشاورت کی گئی۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان خیبر پختونخوا کے تمام آئینی حقوق میں حکومت خیبر پختونخوا کا بھرپور ساتھ دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ: 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو پیش کیا جائے گا