خاتون کو ہراساں کرنے پر سابق ڈی جی پیمرا نوکری سے فارغ

Nov 04, 2021 | 21:53:PM
سابق ڈی جی پیمرا، خاتون کو ہراساں
کیپشن: پیمرا آفس بلڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق ڈائریکٹر جنرل حاجی آدم کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں نوکری سے فارغ کردیا گیا۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے سابق ڈی جی پیمرا کو نوکری سے نکالنے کا حکم سنایا۔
جنوری 2020 میں خاتون نے سابق ڈی جی پیمرا حاجی آدم کے خلاف جنسی ہراسانی کی درخواست دی تھی۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے فروری 2020 میں ڈی جی پیمرا کی معطلی کا عبوری فیصلہ دیا تھا۔
سابق ڈی جی پیمرا نے عبوری فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے بھی ڈی جی پیمرا کی اپیل مسترد کرکے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سے رجوع کا حکم دیا تھا۔سابق ڈی جی پیمرا کی صدر مملکت نے بھی دو بار اپیل مسترد کی اور متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دلہا دلہن کا زبردست ڈانس۔۔ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
فیصلے میں کشمالہ طارق نے کہا کہ پیمرا تمام اہم جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تاکہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں، پیمرا خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات سننے کیلئے مستقل کمیٹی بنائے۔فیصلے میں شریک ملزم جی ایم پیمرا فخر الدین مغل کو عہدے میں تنزلی اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استغفراللہ ایسا انتقام ۔۔قاتل ساتھی کا کٹا سر لئے سڑک پر گھومتا رہا۔۔ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار