بجرنگی بھائی جان کی ''منی ''نے نئی تصاویر شئیر کردیں

Nov 04, 2021 | 18:12:PM
بجرنگی بھائی جان ، منی
کیپشن: بجرنگی بھائی جان کی منی نے نئی تصاویر شیئر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں منی  کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق بجرنگی بھائی جان  کی ننھی اداکارہ  ہرشالی ملہوترا نے دیوالی کے موقع پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔نئی تصاویر میں ہرشالی ملہوترا نے سبز کپڑوں میں  ماتھے پر میچنگ بندیا لگائے اور  دونوں کلائیوں میں چوڑیاں پہنے کھڑی ہیں ۔

ہرشالی نے تصاویر کے ساتھ دیوالی کی مبارکباد کا پیغام بھی دیا  ہے ،  ہرشالی نے لکھا کہ تمام مداحوں اور ان کے اہلخانہ کیلئے دیوالی کی  نیک خواہشات ہیں ، آپ کی تمام خواہشات پوری ہوں ، ہر دیوالی پر آپ خود کو ایک نئی بلندی پر محسوس کریں

ہرشالی نے لکھا کہ چراغوں کا تہوار   آپ کی زندگی  خوشحالی ، خوشی امن ، ہم آہنگی اور بے پناہ خوشیوں کی روشنی سے منور کرے ۔ دیوالی مبارک۔

یہ بھی پڑھیں: میچ میں فتح ۔۔ویرات کوہلی کا پہلاٹویٹ۔۔کیا شیئر کیا۔۔جانیے