میچ میں فتح ۔۔ویرات کوہلی کا  پہلاٹویٹ۔۔کیا شیئر  کیا۔۔جانیے

Nov 04, 2021 | 09:43:AM
ویرات کوہلی کا میچ جیتنے کے بعد ٹویٹ
کیپشن: ویرات کوہلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ویرات کوہلی نے میچ میں فتح کے بعد شیئر کئے جانے والے ٹوئٹ میں بھارت کے پرچم کے ساتھ میچ کی تصاویر شیئر کیں۔

 تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے بالآخر فتح کا مزہ  چکھ ہی لیا، کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر غیر فعال بھارتی کپتان نے اسی خوشی کے موقع پر ایک ٹوئٹ بھی شیئر کیا۔

 ٹی 20 ورلڈکپ میں صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم نے دو عبرتناک شکستوں کے بعد کامیابی کا کھاتہ کھول لیا اب اتوار کو ابوظبی میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد فیصلہ ہوگا کہ گروپ ٹو سے پاکستان کے بعد کونسی ٹیم سیمی فائنل کوالی فائی کرتی ہے۔

  یادرہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔

 واضح رہے کہ اتوار کو ہی پاکستان کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کھیلنا ہے، سیمی فائنل میں جانے کے لئے اور بھارت کو آؤٹ کرنے کے لئےنیوزی لینڈ کو دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:کوہلی نے افغان کپتان سے ایسا کیا کہا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا؟؟؟ویڈیو سامنے آگئی