وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی سعودی سفیر سے ملاقات،کنگ سلمان ہسپتال کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ

May 04, 2026 | 20:40:PM
وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی سعودی سفیر سے ملاقات،کنگ سلمان ہسپتال کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ
کیپشن: وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سعودی سفیر نواف بن سعید  المالکی سے ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابرشہزادترک)وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی سعودی سفیر نواف بن سعید  المالکی سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات سعودی سفارت خانہ اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں کنگ سلمان ہسپتال کے اہم منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت  کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات و سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے پاکستان کے شعبۂ صحت میں معاونت پر سعودی عرب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کنگ سلمان ہسپتال کا قیام دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوط علامت ہو گا، منصوبہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سعودی عرب کے عزم کا مظہر ہے۔

وزیر صحت کا مزید کہناتھا کہ کنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہے، منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں تاکہ اعلیٰ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جا سکے، وزیرِاعظم پاکستان منصوبے کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں، جو اس کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید  المالکی نے پاکستان کی ترقی کیلئے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اورسعودی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک سالانہ امتحانات 2025 ; پنجاب بھر میں کتنے لاکھ طلبا فیل ہوئے؟تفصیلی رپورٹ جاری