نوابشاہ: منشیات فروشوں کی سہولت کاری ثابت ہونے پرپولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست
کیپشن: نوابشاہ: منشیات فروشوں کی سہولت کاری ثابت ہونے پر سی آئی اے پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )نوابشاہ میں منشیات فروشوں کی سہولت کاری ثابت ہونے پر سی آئی اے پولیس کے ایک اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے سی آئی اے پولیس اہلکار ظفر زرداری کو نوکری سے برخاست کیا،ایس ایس پی سمیر نور چنہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر ہر صورت عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
ایس ایس پی کے مطابق جو بھی پولیس اہلکار منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس، سی ڈی اے سے تفصیلات طلب، متاثرین کو بھی سننے کا فیصلہ