اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس، سی ڈی اے سے تفصیلات طلب، متاثرین کو بھی سننے کا فیصلہ

May 04, 2026 | 19:22:PM
اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس، سی ڈی اے سے تفصیلات طلب، متاثرین کو بھی سننے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ون کانسٹیٹیوشن ایونیو پر وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہوئے،کمیٹی کے پہلے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور ممبر سٹیٹ زمان ووٹو بھی موجود تھے،سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری کامرس بھی بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔

کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی اے سے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو پر تفصیلات طلب کر لیں۔

 ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے حوالے سے فیکٹس کمیٹی کے سامنے رکھے،کمیٹی نے کل بھی سی ڈی اے سے اس معاملے پر بریفنگ طلب کر لی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے بعد ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے متاثرین کو ان کے نمائندوں کے ذریعے سنا جائے گا،انہوں نے کہا کہ کمیٹی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے سے پہلے تمام تر قانونی اور تکنیکی نکات کا جائزہ لے گی،اعظم نذیر تارڑ کے مطابق کمیٹی اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے سے آگاہ ہے۔

 کمیٹی نے جلد از جلد رپورٹ مرتب کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :  پی ایس ایل11 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ اور ایمرجنگ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان،بابر اعظم کپتان مقرر